نجران .... نجران ریجن کی خباش کمشنری کی تحصیل المنخلی کے باشندوں نے اپنے میئر فارس الشفق سے شکوہ کیا ہے کہ انکے یہاں کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں اور حشرات الارض کی بھرمار ہوگئی ہے۔ پہلی فرصت میں ان سے نجاتت دلائی جائے۔مقامی شہریوں نے توجہ دلائی کہ شرورہ اور خباش کمشنریوں کی بلدیاتی کونسلیں اپنے فرض سے غفلت برت رہی ہیں۔ انکے کسی مطالبے پر توجہ نہیں دیتیں۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔ پورے معاشرے کیلئے صحت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔