Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے علی خان ترین کوٹکٹ دیدیا

  لودھراں .. تحریک انصاف نے این اے 154 لودھراں کی خالی نشست پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کردیا ۔ یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔ علی خان ترین نے لودھراں میں ضمنی انتخابی مہم سے خطاب کے دوران ٹکٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ سیاست چھوڑ دیں، اس نے دیا ہی کیا ہے۔ میرا جواب ہے لودھراں کے عوام نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ ان کی خدمت جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف کے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لئے دن را ت ایک کروں گا ۔ علی خان ترین جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ این اے 154 میں پولنگ 12 فروری کو ہو گی۔

شیئر: