Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلوویرا کا حلوہ بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء:
دیسی گھی دوسے تین چمچ
لونگ دوعدد
دارچینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
ایلوویرا کاپلپ بلینڈ کرکے ایک کپ
بادام ،پستے اوراخروٹ حسب خواہش
السی کے بیج پسے ہوئے ایک کپ
کلونجی ایک کھانے کاچمچ
دودھ ایک کپ
براؤن شوگر حسب ذائقہ
ترکیب:دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں . پانی خشک ہو جانے پر اس میں  بادام ،اخروٹ ،  پستہ ، السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔آخر میں براؤن شوگر ڈالیں۔ مزیدار ایلوویرا کا حلوہ تیار ہے . یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد  کو دور کرنے کے  لیے  بہت مفید ہے . 
 

شیئر: