Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان آتشزدگی میں پاکستانی جھلس گیا

جازان..... 27دسمبر بدھ کو صبح کے وقت جازان شہر کے ایک نجی اسپتال کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔ جازان ، ابو عریش، صبیا اور احد المساحہ سے شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ایک پاکستانی شہری جھلس گیا۔ کسی اور کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ پاکستانی کو جائے وقوعہ پر ابتدائی مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا۔ زخم معمولی تھے۔

شیئر: