رانی ' کا اپنی ہی ٹیچر سے متاثر فلمی کردار
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کافی عرصے کے بعد ' ہچکی' سے سینما اسکرین پر لوٹ رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے فلمی کردار کے بارے میں انکشاف کیاہے کہ وہ یہ کردار ان کی اپنی ہی ٹیچر سے متاثر ہوکر ادا کررہی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی کا کہنا ہے انہوں نے فلم کا یہ کردار کسی اور سے نہیں بلکہ اپنی ہی ایک اسکول ٹیچر سے متاثر ہوکر بنایاہے جو حقیقی معنوں میں ایک بہترین استاد رہی ہیں اور اپنے اسٹوڈنٹس پر کافی محنت کیا کرتی تھیں۔ ” ہچکی“ میں رانی مکھرجی اسکول ٹیچر کا کردار نبھارہی ہیں جو دل جمعی سے اپنے طالبعلموں کو تعلیم دیتی ہے یہ ٹیچر دماغی بیماری کا شکار بھی ہے جو دوران لیکچر ہچکی لیتی رہتی ہے۔ حال ہی میں فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوچکاہے۔