Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو عظیم بنائیں گے، ٹرمپ

نیو یارک ..امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کی تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے جو اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے فون کر کے ہم سب کو مبارک باد دی ہے۔ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ہیلری نے بڑا سخت مقابلہ کیا اور میں امریکہ کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ شروع ہی سے کہا تھا کہ یہ صرف انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے ۔انھوں نے کہا کہ مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم بنائیں گے۔ زندگی بھر بزنس میں کام کیا ہے اور میں نے امریکہ میں زبردست پوٹینشل دیکھا ہے۔ ہر امریکی توجہ کا مرکز ہو گا۔ شہروں اور شاہراہوں، اسپتالوں اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائیں گے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کا موقع فراہم کریں گے۔ٹرمپ نے اپنے والدین، بہن بھائیوں اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ا نہوںنے رپبلکن پارٹی کے اہم ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس مہم میں ساتھ تھے۔

شیئر: