Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ناصر جنجوعہ کی طویل ملاقات

  لاہور...سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے لاہور میں طویل ملاقات کی۔ انسداد دہشت گردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ اور پر امن تعلقات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑائیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بطور وزیر اعظم ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی۔ناصر جنجوعہ نے کہاکہ ملکی سلامتی کے تحفظ کےلئے تمام ادارے متحد ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ سرحد پار سے دہشت گردوں کوسپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کےلئے پاکستان نے قربانیاں دی ہیںجسے دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

شیئر: