لاہور...وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا، جو مطلب نکال رہا ہے، وہ بھی غلطی پر ہو سکتاہے۔ شکایات ہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو بتاتے ہیں ۔ یقین ہے کہ تدبر،فراست اور باہمی اتحاد ہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکے ر د عمل پردکھ ہوا ۔جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں میں ہم آہنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ۔کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا اورنہ اس کا تصور کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے قابل اعتراض بیان دیا۔ان سے کسی نے پوچھابھی نہیں۔ میں نے تو مفاہمت کا بیانیہ دیا ہے، جو ہورہا ہے۔ اس پر افسوس کا اظہار کر سکتا ہوں۔