معروف پاپ گلوکارہ شکیرا 6 ماہ تک گلوکاری سے دور رہیں گی۔وہ گلے میں تکلیف کے باعث علیل ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں گلوکاری کرنے سے منع کیا ہے۔ دوران علاج انہیں موسیقی اور گلوکاری سے پرہیز کے لئے کہاگیا ہے ۔انہیں جون 2018ءتک کوئی بھی گیت پیش سے قاصر قرار دیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شکیرا نے اپنا ورلڈ ٹور بھی موخر کر دیا ہے جسے وہ کئی ماہ بعد شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔