Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچ بولٹ نے ایتھلیٹکس میں ڈبل کراون جیت لیا

 
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ کے بلوچ بولٹ کے نام سے مشہور ایتھلیٹ معید بلوچ نے ایتھلیٹکس میں ڈبل کراون جیت لیا۔گیمز کے تیز ترین ایتھلیٹ نے 200 میٹر ریس 21.82 سیکنڈ میں جیت کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ گیمز میں پنجاب کے کھلاڑی 39 گولڈ، 24 سلور اور 17برانز میڈلز کے ساتھ چھائے ہوئے ہیں۔بلوچستان 14 گولڈ، 15 سلور ،22 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے، کے پی کے 14گولڈ، 12سلور اور 24 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، سندھ 9 گولڈ، 13 سلور اور 16 برانز میڈل حاصل کر کے چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ریسلنگ ایونٹ میں پنجاب نے 8 طلائی تمغے جیت کر کلین سویپ کر لیا۔

شیئر: