Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سے 234غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس نے مختلف ممالک کے 234غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے الشمیسی ’’دارالا ِیوا‘‘بھیج دیا۔ اسے عام زبان میں ترحیل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ مکہ پولیس نے ان مکانات کے بجلی کے میٹر کے نمبر بھی ریکارڈ کرلئے ہیں جہاں سے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مکانات کے مالکان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔گرفتاریاں آدھی رات کے بعد سیکیورٹی آپریشن کرکے کی گئیں۔چھاپے العزیزیہ اور وادی الجلیل میں مارے گئے۔ان کے قبضے سے جعلی اقامے اور ممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

شیئر: