Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال پر پٹرول مہنگا کرنے کی تیاری

 اسلام آباد...اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ۔حکومت نئے سال پر پٹرول بم عو ام پر گرائے گی ۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ 

شیئر: