ایشوریہ کے سسرال سے تعلقات کی حقیقت
اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کے سسرالیوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ حقیقت ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالئے کے دوران سامنے آگئی۔ ایشوریہ رائے کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہمیشہ یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بے حد خوش ہیں اوران کے تعلقات سسرالیوں سے بہت اچھے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔ویرات کوہلی اور انوشکاکے استقبالیہ میں تصاویر کھچواتے وقت ایشوریہ کی نندشوئیتا ایشوریہ سے کافی ناراض نظرآئیں ۔دونوں نے کوئی بات بھی نہیں کی جس سے صاف ظاہر تھا کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے۔واضح رہے کہ پہلی بارایشوریہ کے سسرالی رشتے داروں سے اختلافات سامنے نہیں آئے،ماضی میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ایک تقریب میں امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریہ کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ آرادھیا کی طرح حرکتیں کرنا بند کرو۔