Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2017 کے پسندیدہ ترین اسمارٹ فونز

یہ بات لازمی نہیں کہ جو چیز مشھور ہو وہی پسندیدہ ترین بھی ہو اور سال 2017 کے پسندیدہ ترین اسمارٹ فونز کے حوالے سے کیے جانے والے سروے نے اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ایپل کا مہنگا ترین فون آئی فون ایکس یا گوگل پکسل صارفین کے پسندیدہ ترین فون میں شامل نہیں ہو سکے بلکہ سروے کے مطابق سام سنگ کا گلیکسی ایس 8 اس سال کا پسندیدہ ترین فون ثابت ہوا ہے ۔ دوسرے نمبر پر نوکیا کا اسمارٹ فون نوکیا 6 صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ پریمیم تیسرا پسندیدہ ترین فون ثابت ہوا جبکہ سیمسنگ گلیکسی نوٹ 8 اس ڈور میں چوتھے نمبر پر رہا۔ ون پلس 5 پانچویں جبکہ گیلکسی ایس 8 پلس چھٹے نمبر پر پسندیدہ ترین فون ثابت ہوا۔ نوکیا 8 ساتویں نمبر پر صارفین کی پسند کے معیار پر پورا اترا اور ایل جی کے دو موبائل ایل جی جی 6 اور ایل جی وی 30 آٹھویں اور نویں نمبر پر صارفین کے پسندیدہ ترین فون رہے۔ دسویں نمبر پر شیاؤمی کمپنی کا می 6 اسمارٹ فون رہا۔

شیئر: