Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد..سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ خالد شمیم وائیں اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور، اسلام آباد موٹر وے چکری انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی کی رفتار تیز تھی اچانک ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2010 سے 8 اکتوبر 2013 تک چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی رہے۔

شیئر: