ودیا بالن نے 39بہاروں کا دیدار کرلیا
بالی وڈ ادا کارہ ودیا بالن نے 39بہاروں کا دیدار مکمل کرلیا ۔ وہ یکم جنوری کو پیداہوئی تھیں ۔ اس موقع پر ودیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز کے بعد میں 39 سال کی ہونے والی ہوں۔ میں نے اپنے احباب سے کہا ہے کہ میں اب کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ آئندہ سال میں 40 کی ہوجاو¿ں گی تو دیکھتے ہیں کہ اس سال میں کیا پاگل پن کرتی ہوں۔یاد رہے کہ ودیا اور سدھارتھ روئے کی شادی کو 5 سال ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ودیا بالن نے کہا کہ ہر فلم میرے لئے ایک بچے کی طرح ہے۔ اس طرح میں اب 20 بچوں کی ماں ہوں۔فی الحال میں اپنے کام کو اہمیت دے رہی ہوں۔