Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر کے متاثر کھاتیداروں کی چاندی

ریاض ..... ایک سعودی بینک نے سائبر کے متاثرکھاتیداروں کو رقم واپس کردی۔ اس سے مملکت بھر میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دیگر بینکوں سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی متاثرہ کھاتیداروں کو رقم واپس کریں۔ رقم کی واپسی کی بابت سوالات کا انبار سوشل میڈیا پر جمع ہوگیا ہے۔ کئی کھاتیداروں کو ایک بینک نے ایس ایم ایس بھیج کر اطلاع دی تھی کہ پلاٹ کی فنڈنگ کی ماہانہ قسط میں آپ کو سہولت دی گئی ہے۔ کھاتیداروں نے بینک سے تصدیق چاہی ۔ بینک نے واضح کردیا کہ ماہانہ قسط کم کردی گئی ہے او رانکے کھاتوں میں جو رقم جمع کرائی گئی ہے وہ کئی ماہ کے بقایا جات ہیں۔ بینک نے قسطو ںمیں کمی اور بقایا جات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔بعض کھاتیداروں کو 150ریال ماہانہ اور دیگر کو 300ریال ماہانہ کے حساب سے رقوم واپس کی گئیں۔

شیئر: