تہران ۔۔۔ایران میں مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔پولیس فائرنگ سے مرنیوالے 4ہوگئے۔امریکی صدر کی طرف سے مظاہروں کی حمایت میں بیان پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام گھٹیا ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔ایران میں حکومتی وارننگ کے باوجود تیسرے روز بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے۔ تہران یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرتے طلبا اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھرائو کیا۔سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔مظاہروں کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان غیر متعلقہ اور موقع پرستانہ ہے۔ امریکی صدر نے ایران میں مظاہروں پر کہا تھا کہ ایرانی عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں جمعرات کو مہنگائی کیخلاف شروع ہونے والا مظاہرہ حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو کر کئی شہروں میں پھیل گیا ہے۔