گوگل کمپنی نے اپنے ٹیبلٹ پکسل سی کی فروخت بند کر دی ہے۔ پکسل سی کی فروخت بند کرنے کی بڑی وجہ گوگل کے پکسل بک ہائبرڈ لیپ ٹاپ کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔ گوگل کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پکسل سی ٹیبلٹ کو متعارف ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اور اب کمپنی نے اس ٹیبلٹ کو ریٹائر کردیا ہے اور اس کی فروخت بند کردی گئی ہے تاہم کمپنی پکسل سی رکھنے والے صارفین کے لیے نئی اپڈیٹس جاری کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ پکسل سی ٹیبلٹ کو کمپنی نے 2015 میں لانچ کیا تھا اور اسکی قیمت 599 ڈالر تھی جبکہ گوگل کے نئے ڈیوائس پکسل بک ہائبرڈ کی قیمت 999 ڈالر ہے۔