نیروبی۔۔۔ وسطی کینیا میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ تمام نعشوں کو ملبے سے ہٹا دیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔یہ حادثہ ناکورو ایلڈویٹ ہائی وے کے مشہور پٹی پراُسو قت پیش آیا جب ایک بس جو مغربی کینیا کے شہر بوسیا سے آ رہی تھی نوکورو سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے کہا کہ اس سڑک کی پٹی پر صرف رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے ۔