Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی اپارٹمنٹ برف کی چادر سے ڈھک گیا

انشان، چین....  دنیا کے مختلف ممالک کی طرح چین میں بھی شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے تاہم  جنوبی چین کے انشان علاقے میں  سردی کی شدت اس انتہا کو پہنچی ہے کہ ایک چار منزلہ عمارت کے اوپر سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی اوراس سے بہنے والے پانی نے جم کر برفیلی چادر کی شکل اختیار کرلی جس سے پوری عمارت ڈھک گئی۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ  شہر میں درجہ حرارت گزشتہ چند روز سے منفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اب عمارت کی چھت پر سے پائپ لائن درست کرنے کیلئے اوپری منزل کو منہدم کرنا ضروری لگتا ہے کیونکہ سول انجینیئرز کا کہناہے کہ ایسا کئے بغیر جو نیا پائپ لگایا جائیگا وہ بھی جلد پھٹ جائیگا۔ برف کی جس چادر نے عمارت کو ڈھانپ لیا ہے وہ 33فٹ لمبی ہے ۔ لوگ اس عجیب و غریب منظر کو دیکھنے کیلئے آس پاس کے علاقوں سے یہاں آرہے ہیں اور اسکی سیلفی اور وڈیو تیار کرکے آن لائن جاری کررہے ہیں۔

شیئر: