Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب المواطن کا اکاؤنٹ بحال کیا جا رہا ہے، علی الراجحی

ریاض: شہریوں کو زر تلافی فراہم کرنے والے ادارے ”حساب المواطن“ کے سربراہ علی الراجحی نے کہاہے کہ آئی ٹی ماہرین ٹویٹر پر ادارے کے اکاؤنٹ کو ہیکروں سے بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ اکاؤنٹ سے وہ تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کی جارہی ہیں جو ہیکرز کی طرف سے کی گئیں۔ انہوں نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ ٹویٹر پر حساب المواطن کے اکاؤنٹ سے جاری کی جانے والی ٹویٹس اس وقت ناقابل اعتبار ہیں کیونکہ اکاؤنٹس پر قطری ہیکروں کا قبضہ ہے۔ اکاؤنٹ بحال ہوتے ہی اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔
 

شیئر: