بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن علیل ہوگئے۔ ان کے کندھے میں شدید تکلیف ہے۔بتایاگیا ہے کہ یہ ان کی پرانی چوٹ ہے جس میں دوبارہ درد ہونے لگا ہے جس کے باعث وہ صاحب فراش ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیاہے۔75 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ میں جلد صحتیاب ہوجاﺅں گا۔پرانی چوٹ میں دوبارہ تکلیف کام کی زیادتی کی وجہ سے ہے ۔