ریاض ...باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قطری حکام نے متعدد عرب ممالک کے شہریوں کو قطر کی شہریت دینے کی ہدایت جاری کردی۔ ان میں یمن اور شام کے شہری سرفہرست ہونگے۔ امیر قطر اپنے ملک کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے چکر میں اس قسم کے اقدامات کررہے ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ کم از کم 12ممالک کے کھلاڑیوں کو قطر کی شہریت دی جائیگی۔ 2022ءمیں فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قطر میں ہمنواﺅں کی تعداد بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات متوقع ہیں۔