لکھنؤ۔۔۔۔۔معروف شاعر ڈاکٹر انور جلال پوری کے انتقال پر کانگریس کے ریاستی صدر و ممبر پارلیمنٹ راج ببر نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے تعزیت پیش کی اور کہا کہ مرحوم عمدہ اسلو ب کے حامل تھے۔ شعرو سخن ، علم و ادب اورصحافت کی دنیا میں ان کا مقام و مرتبہ تھا۔ ان کے انتقال سے علم و ادب کی دنیا ، تہذیبی قدروں کی امین ممتاز شاعر سے محروم ہوگئی۔کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین سابق ایم ایل سی حاجی سران مہدی نے انور جلال پور ی کی رہائش جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم نے ترقی پسند شاعرتھے ۔ گنگا جمنی تہذیب اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔