بالی وڈ کی مشہور فلم ' دنگل' نے جہاں ہندوستان میں شاندار کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں چین کے سینما گھروں میں بھی فلم کو بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔عامر خان کی اداکاری اور پروڈکشن میں بننے والی فلم چین کے فلمی ریکارڈ کے مطابق سال 2017 کی اول نمبر کی فلم قراردی گئی ۔چین کے سینما گھروں میں بالی وڈ فلم دنگل کو لگ بھگ 9ہزار سینماگھروں میں ریلیز کیاگیاتھا جہاں فلم نے چین کے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔ فلم چینی سینما بینوں میں بےحد مقبول رہی ہے۔پہلوان والد کی مضبوط کرداروں میں پہلوان بیٹیوں کی کہانی پر مبنی فلم کو چین میں جہاں بھرپور کمائی کی وہیں بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ، عامر خان کی صلاحیتوں کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔