کابل۔۔۔افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں5طالبان ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔شمالی خطے میں حکومتی ترجمان نصرت اللہ جمشیدی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پشتونکوٹ میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائے حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں5 جنگجو ہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے علاقے میں زمینی آپریشن کرتے ہوئے جنگجوئوں کی گرفتاری کی کارروائی بھی شروع کررکھی ہے۔