Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ بڑھتے وزن کے مسائل سے دوچار ہیں ؟‎

اکثر افراد کم عمری میں ہی بڑھتے وزن کے مسائل سے دوچار ہو تے ہیں جس سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ مختلف ڈائٹ پلان ترتیب دیتے ہین خاص طور پر خواتین فوری طور پر ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں  . کھنا پینا چھوڑ دینا  بڑھتے وزن کے مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے اور ایسی غذائیں جو وزن بڑھا نے کا سبب بنتی ہیں انہیں چھوڑ دیا جائے . 
ایسے افراد کو پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے  جبکہ باہر کی تلی ہوئی ، مرچ مصالحہ والی غذائیں ، چاول ، بڑے گوشت ، جنک فوڈز  اور کولڈ ڈرنک سے اجتناب کرنا چاہیے . اسکے علاوہ چہل قدمی  بڑھتے وزن کے روک تھام کے لیے بے حد ضروری ہے . دن میں دو سے تین مرتبہ گرم پانی پینا بھی  وزن کنٹرول کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے  .  جوس ، جو کا دلیہ اور ہربل گرین ٹی بھی وزن کو کم کرنے والی غذائیں ہیں . ایک چمچ پہاڑی پودینہ ، ایک لیموں کا چھلکا  اور ایک انچ ادرک کا ٹکڑا  ابال کر قہوہ بنا کر رات کو سونے سے پہلے پینا بھی وزن کم کرنے  میں مدد گار ثابت ہوتا ہے . 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں