Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستوں کی سماعت

  اسلام آباد.... سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کےلئے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 10 جنوری بدھ کو 16 درخواستوں کی سماعت کریگا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بنچ اشریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہی کرے گا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ سے متعلق تجربات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔ کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا ّآئینی حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کار وضع نہ کر سکا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹنگ میں شامل کرنے کیلئے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کا طریقہ کار اپنایا گیا جو ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لندن، گلاسگو، مانچسٹر، بریڈفورڈ، دبئی، ریاض اور نیویارک میں مقیم سفارتی عملے نے ووٹنگ کے تجرباتی عمل میں حصہ لیا اور 7 ممالک سے66 بیلٹ پیپر موصول ہونے میں ایک سے3 ہفتے لگے۔ ایک ملک میں الیکشن کمیشن کو ٹیلی ووٹنگ کے نتائج میں مکمل طور پرناکامی کا سامنا رہا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس سلسلے میں نادرا نے80لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے 60 لاکھ کو نائیکوپ جاری کئے مگرکوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

شیئر: