Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارے مفلوج اور ان پر مافیا کا کنٹرول ہے، عمران

اسلام آباد..... تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے ادارے مفلوج اوران پرمافیا کا کنٹرول ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مزمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کےلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، پاکستان کی کسی عدالت نے 25 سال تک لاڈلے کا کیس نہیں سنا۔ملک کے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔مافیا نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، وزیر اعظم کا کام ملک کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے، جب آپ خود اپنی فوج کے خلاف باتیں کریں گے تو دنیا کے لیڈر تو آپ پر چڑھ کر آئیں گے، اسی لئے امریکی موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے اشرافیہ کو قرار دیتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ گوادر سے خیبر تک سب کو پاناما لیکس کا پتا چل گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے، وہ امریکیوں کو خوش کرنے کےلئے ہیٹ پہنتے ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے، یہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک کو گندا کررہے ہیں۔ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ہمارے لیڈر خود ہی ملک کو بدنام کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک استقلال کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان اصغر خان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایماندار، صادق اور امین تھے۔ مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اصغرخان نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی۔ اصغر خان کیس پر پوری طرح پیش رفت کریں گے ۔ اصغر خان کیس میں دنیا کے سامنے اصل حقائق آنے چاہئیں۔

شیئر: