لینوو کمپنی نے لاس ویگاس میں منعقدہ تقریب میں تھنک پیڈ ایکس ، تھنک پیڈ ٹی اور تھنک پیڈ ایل سیریز کے لیپ ٹاپ متعارف کروا دیے ہیں۔ نئے ڈیوائسز میں 8 جنریشن انٹیل کور پروسیسر اور یو ایس بی ٹائپ سی پاور ایڈاپٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔تھینک پیڈ ایکس سیریز میں کمپنی نے دو لیپ ٹاپ ایکس 280 اور ایس 380 یوگا متعارف کروائے ہیں۔ ٹی سیریز کیلئے کمپنی نے ٹی 480 ایس ،ٹی 480 اور ٹی 580 لیپ ٹاپ پیش کیے ہیں۔ تھینک پیڈ ایل سیریز میں کمپنی نے ایل 380 یوگا ، ایل 380 ، ایل 480 اور ایل 580 لیپ ٹاپ متعارف کروایا ہے۔ایکس سیریز کے لیپ ٹاپ کے لیے کمپنی نے ریپڈ چارجنگ کے فیچر کو پیش کیا ہے جس کے ذریعے صرف ایک گھنٹے میں 80 فیصد بیٹری چارج کی جا سکے گی۔ ایکس 280 کی قیمت 999 ڈالر جبکہ ایکس 380 یوگا کی قیمت 1459 ڈالر ہے۔ دونوں ڈیوائسز کو جنوری کے ا?خر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ٹی سیریز میں کمپنی نے ا?ئی ا?ر کیمرہ ، فنگر پرنٹ ریڈر اور تھنک شٹر کیمرہ جیسے فیچرز کو متعارف کروایا ہے۔ ان ڈیوائسز کی بیٹری لائف 27 گھنٹے سے زائد ہے۔ ?ٹی 480 کی قیمت 989 ڈالر ، ٹی 480 ایس کی قیمت 1269 ڈالر جبکہ ٹی 580 کی قیمت 1079 ڈالر ہے۔تینوں لیپ ٹاپس کو رواں ماہ کے ا?خر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
تھنک پیڈ ایل سیریز میں کمپنی نے ملٹی ٹچ ڈسپلے اور 8 جنریشن انٹیل کور پروسیسر کو شامل کیا ہے۔یہ لیپ ٹاپ 13 انچ ، 14 انچ اور 15 انچ کے ڈسپلے سائز میں متعارف کروائے گئے ہیں۔ ایل 380 یوگا کی قیمت 549 ڈالر ، ایل 380 کی قیمت 449 ڈالر ، ایل 480 کی قیمت 779 ڈالر اور ایل 580 کی قیمت 769 ڈالر ہے۔ ایل سیریز کے ان تمام ڈیوائسز کو فروری میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا