مائیکرومیکس بھارت 5 پلس کی تفصیلات جاری
مائیکرومیکس کمپنی نے نئے اسمارٹ فون بھارت 5 پلس کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ کمپنی کے مطابق فون میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔کنکٹیویٹی کے لئے فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، ایف ایم ریڈیو اور ہیڈفون جیک سپورٹ دی جائیگی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئیر آورز کی ہو گی اور کمپنی کے دعوے کے مطابق فون کا اسٹینڈ بائے ٹائم 21 دن ہوگا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔