ٹیکسلا ....مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیں گے۔پارٹی میں گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا۔ ہرفورم پرسچی بات کرنے کا عادی ہوں، جیتوں یا ہاروں حلقے کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیراور مشرف کے نعرے لگانے والے آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈرتا صرف اللہ سے ہوں۔نوازشریف کے منہ پربات کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے میں عوامی منصوبے مکمل کروائے ہیں۔اسپتال اور سڑکیں بنوائی ہیں۔