لکھنؤ۔۔۔۔لوک سبھا کی گورکھپور اور پھولپور نشستوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ضمنی الیکشن کرانے کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متفق نظر آرہی ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعے جنیشور مشرا ٹرسٹ میں بلائی گئی میٹنگ میں اپوزیشن نے ای وی ایم پر سوالات کھڑے کئے ۔ یادو نے بی ایس پی ، کانگریس ، پیس پارٹی ، آر جے ڈی، اپنا دل سمیت بعض دیگر جماعتوں کو میٹنگ میں مدعو کیا تھا، اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے ای وی ایم کے ذریعے اانتخابات مسترد کردئیے۔