میڈونا غریب بچوں کیلئے اسکول قائم کریں گی
معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا گلوکاری سمیت سماجی کاموںکے حوالے سے بھی خاصی مقبول ہیں۔ حال ہی میں میڈونا نے غریب بچوں کیلئے اسکول قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔ میڈیا کے مطابق گلوکارہ میڈونا اپنی سماجی تنظیم کی مالی معاونت سے مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں غریب و ناداربچوں کیلئے4 اسکول تعمیر کروائیں گی۔ میڈونا نے اپنی سماجی اکاونٹ پر افریقی بچوں کےساتھ سیلفی بھی مداحوں کو پیش کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سب ملکر بچوں کیلئے کام کریں اور تبدیلی دیکھیں۔ واضح رہے کہ میڈونا اس سے قبل بھی اپنی سماجی تنظیم میڈونا فاونڈیشن کی جانب سے دیگر ممالک کیلئے اسکولوں کی مالی معاونت فراہم کرنے اور نئے اسکولوں کی تعمیر کیلئے سماجی خدمات پیش کرتی رہی ہیں۔