ابوظبی: واٹ کے بہانے قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں
ابوظبی: ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بہانے تاجروں کو قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ یہ بات امارات کی وزارت اقتصاد کے سکریٹری برائے معاشی امور انجینئر محمد الشحی نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ملک گیر تفتیشی مہم چلائے گی۔
تفتیشی اہلکاروں کو خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی اجازت ہوگی۔ ملک کے تمام شاپنگ سینٹرز اور دکانوں کا تفتیشی دورہ ہوگا۔ نرخوں میں ہیر پھیر کرنے یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو بہانہ بناکر قیمتوں میں اضافہ کرنے والے تاجروں خبردار کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں