Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیا ٹیوشن سینٹر میں قائد اعظم ڈے کی تقریب

لیاقت علی خان مہمان خصوصی، بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے
جی ایس ایوب 
جازان: صبیا کے ٹیوشن سینٹر میں قائد اعظم ڈے کی ایک پُروقار اور رنگا رنگ تقریب زیر صدارت محمد شاہد منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت لیاقت علی تھے۔ بچوں نے دن کے حوالے سے تقاریر کیں اور قائداعظم محمدعلی جناح کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض عائشہ جبار نے ادا کئے۔
عسیراور جازان ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانے سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ بچوں نے ملی نغمے اور قائد کے فرمان پیش کئے۔ مہمان خصوصی نے قائد کی تحریکی خدمات اور دیگر اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے قائدکا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ بچوں کو قائد کے فرمودات سے روشناس کرایا جائے۔ 
تقریب کے صدر محمد شاہد نے بچوں کو عمدہ تقاریر پر مبارکباد دی اور اساتذہ کے جذبہ¿ حب الوطنی کی تعریف بھی کی۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں:عسیر میں ڈاکٹر جمیل مغل کے اعزاز میں عشائیہ
 
 

شیئر: