سونی ایکسپیریا ایل 2 اسمارٹ فون لانچ
سونی کمپنی نے کنزیومر الیکٹرانک شو میں نیا اسمارٹ فون ایکسپیریا ایل 2 متعارف کروا دیا ہے۔فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے فون میں فور جی ، وائی فائے، جی پی ایس، این ایف سی ، فنگر پرنٹ سنسر اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، گولڈ اور پنک رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسے رواں ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔