Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو قدرتی آفات سے گزشتہ سال306ارب ڈالر کا نقصان ہوا

 نیویارک.... امریکہ میں موسمی حالات اور کوائف پر نظر رکھنے والی انتظامیہ نے جو” این او اے“ کے نام سے مشہور ہے گزشتہ سال میں پیش آنے والی پریشانیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرکے یہ بتایا ہے کہ امریکہ کو گزشتہ سال مختلف قدرتی آفات کے نتیجے میں 306ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ جس میں سے 16 آفات ایسی تھیں جن میں سے ہر ایک پر ایک، ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے اخراجات آئے۔ امریکی تاریخ کے حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ گزشتہ سال امریکہ کو جو 5بڑے سمندری طوفانوں کا سامنا کرناپڑا ان میں سے 3ایسے تھے جو پوری امریکی تاریخ کے سب سے نقصان دہ اور مہنگی آفتیں قرار دیئے جانے کے قابل ہیں۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال قدرتی آفات سے جو نقصانات ہوئے ہیں وہ 2011ءمیں اسی قسم کی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے تقریباً برابر ہیں۔ تاہم 2005ءمیں 215ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ آفات سے متاثرہ علاقوں میں ٹیکساس، فلوریڈ ا، پورٹو ریکو، مینیسوٹا، میسوری، ایلینوائے، لوزیانا اور مسی سپی کے علاوہ البامہ، ٹینسی اور شمالی کیرولینا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

شیئر: