10جنوری بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الاقتصادیہ“کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے وزارت محنت کے حمایت یافتہ زمروں میں شامل شہریوں کے لئے رہائشی اعانت کی قسطو ںکا نیا نظام جاری کردیا
٭ فرانس کے صدر کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے سودے، ایٹمی توانائی کے پروگرام سرفہرست
٭ 2018ءکی شروعات وینیزویلا کیلئے انتہائی سخت ، افراط زر 2600فیصد سے تجاوز کر گیا
٭ سعودی عرب نے حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 50فیصد رعایت کا اعلان کردیا
٭ 2017ءکے دوران سعودی مارکیٹ میں رقوم کا لین دین 94فیصد تک گھٹ گیا؟ تاریخ کا بدترین ریکارڈ
٭ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 69ڈالر کے قریب پہنچ گئی
٭ 3ماہ کے دوران چین اور جاپان کیلئے تیل کے ماسوا سعودی برآمدات میں 26فیصد اضافہ
٭ 10برس کے دوران سعودی عرب نے 23.5ملین ٹن گندم درآمد کیا
٭٭٭٭٭٭٭