Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کی بذریعہ اشتہار طلبی پر پیشرفت

اسلام آباد.... ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیشرفت رپورٹ پیش کردی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز نے بتایا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم لندن کی عدالت طلبی کا اشتہار شائع کیا جارہا ہے ۔ اشتہار شائع ہون کے بعد ہی چالان جمع ہوسکے گا۔
 
 
 

شیئر: