Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے، آئی این ایس

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے مختلف حصوں سے شائع ہونیوالے اخبارات کی تنظیم انڈین نیوز پیپر سوسائٹی ( آئی این ایس ) نے آدھار ڈاٹالیک ہونے سے متعلق خبر دینے والی نامہ نگار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے پر گہری تشویش ظاہرکی۔انہوں نے اسے پریس کی آزادی پر حملہ قراردیا۔ آئی این ایس کے چیئرمین اکیلا ارنکر نے ایک بیان میں کہا کہ نامہ نگار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے پر آئی این ایس کے سبھی ارکان کو تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر عوام سے متعلق ہے ۔ لہذا نامہ نگار کے خلاف دائر ایف آئی آر واپس لی جائے۔

شیئر: