وارسا۔۔۔ پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے خارجہ، دفاع اور ماحولیات کے وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا۔ پولش وزیر اعظم نے یہ اقدام یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی غرض سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزیر اعظم نے یورپین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر سے ملاقات کی۔یورپین کمیشن نے پولینڈ کی حکومت کی طرف سے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے انہیں قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔