سنگ مرمر سے بنی اشیاء کیسے چمکائیں ؟
چینی کے برتن اور سنگ مرمر سے بنی اشیاء تقریبا ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں . سنگ مر مر سے بنا آرائشی سامان گھرکی زینت بڑھانے اور اسے پر تعیش بنانے میں مدد دیتا ہے . لیکن اگر یہ چیزیں میلی ہو جائیں تو ان پر صابن یا دیگر ڈیٹرجنٹ رگڑنے کے بجائے پانی میں امونیا کے چند قطرے ملا کر اس پانی سے سنگ مرمر کی اشیاء کو مل کر دھو لیں . کوئی شوپیس ہو یاسنگ مرمر کی سل ، یا پھر چینی کی بنی اشیاء ، سب صاف ہوکر چمک اٹھیں گی .