Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السدیس نے محراب رسول سے نمازپڑھائی

مدینہ منورہ ... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد نبوی شریف میں محراب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلی بار عشاءکی نماز کی امامت کرائی۔ انہوں نے نماز کے بعد حاضرین و زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محراب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ سب لوگوں کو اسلامی سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ کی حمد و ثناءبیان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حرمین شریفین ،مقدس شہروں اور اسلام کی معتبر و محترم مساجد کی خدمت کا اعزاز بخشا ہے۔ محراب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کی امامت کا فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ درست فیصلہ ہے۔

شیئر: