ڈبلیو ٹی اے ٹینس ، گاربائن موغوروزا اگلے مرحلے میں
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
سڈنی:یہاں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں اسپین کی گاربائن موغوروز ا نے ہالینڈز کی ککی برٹنز کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ا سپین کی گاربائن موغوروز ا اور نیدر لینڈز کی ککی برٹنز میں اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ہسپانوی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھائی اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے افتتاحی سیٹ میں3-6 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میںآیا۔ گاربائن موغوروز ا نے تجربے کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز کھیل کے بعد 7-6 سے فتح حاصل کی۔اسٹیٹ سیٹس کی اس جیت نے انہیں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔