سین ڈسک کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں دنیا کی سب سے چھوٹی 1 ٹی بی یو ایس ڈی ٹائپ سی فلیش ڈرائیو متعارف کروادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 256 جی بی الٹرا فٹ یو ایس بی 3.1 فلیش ڈرائیو بھی متعارف کروائی ہے۔ اس ڈیوائس کے ٹرانسفر سپیڈ ایک عام ڈیوائس 15 گنا زیادہ ہے اور اسکی ریڈنگ سپیڈ 130 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس میں 14 ہزار سے زائد تصاویر ، دس گھنٹے کی ایچ ڈی ویڈیوز اور 16000 گانے محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ ڈیوائس کا سائز یو ایس بی پورٹ سے معمولی سا ہی زیادہ ہے۔ کمپنی نے الٹرا فٹ یو ایس بی 3.1 فلیش ڈرائیو کو مختلف اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا ہے۔16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ڈرائیو کی قیمت 22 ڈالر ، 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 35 ڈالر ، 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ 60 ڈالر ، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 120 ڈالر اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 150 ڈالر ہے۔