پیناسونک کمپنی نے جی ایچ 5 کیمرے کا اپ گریڈ ماڈل جی ایچ 5 ایس متعارف کروا دیا ہے۔کیمرے میں ویڈیو پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے کیمرے میں 12.5 میگا پکسل 10.2 میگا پکسل کے دو سینسر دیے گئے ہیں جن کی مدد سے مختلف زاویوں میں ویڈیو کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔یہ کیمرہ فور کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیمرے میں ویڈیو میکنگ کے لیے ایچ ڈی آر ہائبرڈ لاگ گیما، پیناسونک وی لاگ ایل ، ٹائم کوڈ ان اینڈ آؤٹ ، ویوفورم مانیٹر ، ویکٹر اسکوپ اور پروگرام ایبل زیبرا پیٹرنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کیمرہ 14 بٹ آر اے ڈبلیو فائلز کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ پیناسونک جی ایچ 5 ایس کی قیمت 2499 ڈالر ہے اور اسکی فروخت 2 فروری سے شروع ہو گی۔