Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیٹے اور پوتے کو اغواءکر لیا

 صنعا .... یمن کے دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی کے ایک بیٹے اور پوتے کو اغواءکر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کی طرف سے ان لوگوں کو اس لیے یرغمال بنایا گیا ہے کہ یحییٰ الراعی پر صنعاءسے باہر جانے سے روکنے کے لیے دباو¿ ڈالا جا سکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے چند روز قبل پیپلز کانگریس کے گھروں پر چھاپے مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے الراعی کے گھرکی سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ان کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔حوثیوں کو خدشہ ہے کہ پیپلز کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے صنعاءسے باہر چلے جائیں گے۔ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد حوثی شدت پسند سابق صدر کے مقربین کو صنعاءسے باہر جانے سے روک رہے ہیں۔

شیئر: