عفیف .... چوروں نے عفیف کے مغرب میں الخضارة تحصیل پٹرول اسٹیشن کی دکان نماز جمعہ کے دوران لوٹ لی۔ 60ہزار ریال کیش بھی لیکر فرا ر ہوگئے۔ تحصیل کے سب لوگ نماز جمعہ کا خطبہ سن رہے تھے۔ چوروں نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے ایک ایئر کنڈیشن نکالا اور اسکے راستے دکان میں داخل ہوئے۔ وہاں انہوں نے موجود نقدی لوٹی او ربھاگ گئے۔ سی سی کیمروں کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ واردات کرنے والے 2تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے ایک کسی عرب ملک سے تھا۔